کار حادثہ، پنجاب کے 2 اعلی افسر جاں بحق ہوگئے
اوکاڑہ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اوکاڑہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ پنجاب کے 2 اعلی افسر جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں ADLR رحیم یار خان اور ڈپٹی سیکرٹری تعلیم پنجاب شامل ہیں جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار کار نمبری BBV-671 میں ڈپٹی سیکرٹری تعلیم پنجاب مجاھد ظفر میکن۔ ADLR رحیم یارخان ۔یواس یونس ولد یونس مسیح اور عثمان ولد عبدالسبحانی سوار ہو کر جارہے تھے کہ جیسے ہی کار رینالہ خورد بائی باس پر پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر الٹ گئی اور کار نےمتعدد قلابازیاں کھائیں۔جس کے نتیجے میں ADLR رحیم یار خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ڈپٹی سیکرٹری تعلیم پنجاب ۔اور عثمان نامی ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں دوران علاج ڈپٹی سیکرٹری تعلیم پنجاب یواس یونس بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑگئے۔ یوں حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔۔ہسپتال میں ڈاکڑز اور پیرا میڈیکل سٹاف ایک زخمی عثمان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے لگے ہیں۔#