کرائمز

اوکاڑہ پولیس کی کارروائی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی

اوکاڑہ ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اوکاڑہ پولیس کی کارروائی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی،منشیات میں چرس اور افیون کی بھاری مقدار ملزم گرفتار پولیس زرائع کے مطابق پولیس نے منشیات کی ترسیل کو ناکام بنا دیا- پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی- ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ شیخ اکمل نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری ترسیل کو ناکام بنا دیا- ملزم اظہر عباس کے قبضہ سے 20 کلو چرس برآمد ملزم کے قبضہ سے 07 کلو افیون بھی برآمد – ملزم تعلیمی اداروں کے گردونواح میں بھی منشیات سپلائی کرتا تھا – ملزم رینالہ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا رہا ہے -پولیس نے امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے – ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ، نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم پورا کر کے رہیں گے ،#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button