کرائمز

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جعلی دودھ بنانے والا گروہ پکڑلیا

اوکاڑہ ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جعلی دودھ بنانے والا گروہ پکڑلیا، 400 لٹر جعلی دودھ تلف جبکہ 200 کلو خشک پاؤڈر ضبط کرلیا گیا، ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ملنے والی خفیہ اطلاع کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز عطا عارف فوڈ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم اور ان کی ٹیم نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے گھر میں قائم جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ملزمان پاؤڈر اور کیمیکل کی ملاوٹ سے دودھ نما گاڑھا محلول تیار کر رہے تھے۔مزید ٹیسٹ کے دوران دودھ مکمل طور پر جعلی اور انسانی صحت کیلیے مضر پایا گیا۔ جعلی دودھ تیار کرکے شہر اور دیہی علاقوں میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ جعلی کاروبار کرنے والوں کا مسلسل تعاقب کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button