کرائمز

بدین ،4280 سفینا گٹکا، غیر قانونی اسلحہ اور 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

بدین (مرید حسین باجوہ )پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ 4280 سفینا گٹکا، غیر قانونی اسلحہ اور 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔2 جرائم پیشہ عناصر سمیت 17 ملزمان گرفتار، مقدمات درجایس ایس پی بدین شیراز نظیر کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ ملزم عرس مرادانی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس سنگل بیرل گن اور 3 عدد کارتوس برآمد کرلیے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ حسب معمول گشت کے دوران کاروائی کرکہ ملزم نورحسن ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور اور 3 عدد رائونڈ برآمد کرلیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور نے مزید کاروائی کے دوران گٹکہ فروش ملزم عظیم سمیجو کو 300 دیسی گٹکہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر منظور احمد نہڑی نے بمع اسٹاف کاروائی کرتے ہوئے گٹکہ فروش ملزم رائسنگھ ٹھاکر کو 440 سفینا ساشے سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائیاں کرکہ گٹکہ فروش ملزمان ایاز محمد اور عبد الستار کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 400 گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر رمیز حیدر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ عمران زئور کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکہ مالک کے حوالے کردی ہے۔انچارج سی آئی اے انسپکٹر شاھجھان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر اسٹاف کے ہمراہ تھانہ تلہار کی حدود میں کاروائی کرکہ 400 سفینا ساشے برآمد کر لیے ہیں کاروائی کے دوران ملزم قائم عرف ببلی عمرانی موقع سے فرار ہوگیا ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر ایاز علی بھٹی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرکہ گٹکہ فروش ملزمان محمد رمضان کچھی سموں، مھتاب کھوسو، سیف اللہ لوھار اور سلیمان کپری کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 770 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر حاکم علی جلبانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرکہ گٹکہ فروش ملزمان عبدالقدیر عرف قدیر بھٹی اور امتیاز ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 400 مین پوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ایس ایچ او تھانہ تلہار نے مزید کاروائی کے دوران خان محمد گوپانگ کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکہ مالک کے حوالے کردی ہےایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر شفقت زمان تنولی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم حیدر علی خاصخیلی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 200 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری انسپکٹر عاشق علی لُنڈ نے بمع اسٹاف کاروائی کرتے ہوئے گٹکہ فروش ملزمان لالچند میگھواڑ، ٹیکم داس کولھی اور دھنجی کولھی کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 1090 گٹکے اور مین پوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کھوسکی انسپکٹر مولچند میگھواڑ نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم محمد ادریس نیازی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 280 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button