کرائمز
نیو ائیر نائٹ پر معمول سے 40 فیصد نشہ کا استعمال زیادہ
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )منشیات کے خلاف تربیت فراہم کرنے والے ادارے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے نیو ائیر نائٹ پر پارٹیوں میں نشہ کے استعمال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے بتایا نیو ائیر نائٹ پر معمول سے 40 فیصد نشہ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ پارٹیوں میں شراب، کرسٹل آئس، ایس ٹی سی، ایل ایس ڈی، ہیروئن اور چرس کا استعمال زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا پارٹیوں میں آئس، دیسی شراب اور ملاوٹ شدہ چرس کے استعمال سے اجتناب کریں ورنہ موت واقع ہو سکتی ہے۔