کرائمز
ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر اسد اللہ ریٹائر ہو گئے
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسد اللہ مدت ملازمت کے بعد عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ہسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر مہمان خصوصی تھے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی ،ڈاکٹر ذوالفقار علی کھرل (وائس کمشنر) اور نئے تعینات ایم ایس ڈاکٹر وقاص رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔