کرائمز
وڈالہ سندھواں کاشت اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش
سیالکوٹ / ستراہ (رانا آصف رشید )سیالکوٹ تھانہ ستراہ وڈالہ سندھواں کاشت اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش ،ملزمان عبدالوحید ،جاوید اقبال، عبد القیوم ،02 نامعلوم پر محمد عمران کی مدعیت میں تھانہ ستراہ مقدمہ درج ، تفصیلات کےمطابق محمد عمران وڈالہ سندھواں کا رہائشی نے پولیس کو بیان میں بتلایا اپنی ملکیتی مقبوضہ ارضی پر شٹالہ کاشت کیا ہے تقریباً ساڑھے دس بجے عبدالوحید آتشیں ہتھیاروں کے ساتھ ، عبدا لقیوم ،جاوید اقبال دو عدد نا معلوم شخص فصل کو تباہ کر رہے تھے میری اراضی کاشت ہر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور آتشیں اسلحہ تان لیا لوگوں نے مداخلت کر کے جان چھڑوائئ تھانہ ستراہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔