کرائمز
مسلح ڈاکو بنک ملازم اور اس کے دوست سے نقدی اور موبائل فونز لے اُڑے
چیچہ وطنی(میاں عبدالجبار )مسلح ڈاکو بنک ملازم اور اس کے دوست سے نقدی اور موبائل فونز لے اُڑے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات زرائع کے مطابق نواحی گاؤں 11 گیارہ ایل کے قریب ہارون الرشید بنک ملازم اور اس کے دوست محمد عباس سے مسلح ڈاکو دو عدد موبائل فونز اور ایک لاکھ دس ہزارروپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے جس پر پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے ہارون الرشید کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔