کرائمز
کسووال پولیس کی کاروائی، 2 منشیات سمگلرز رنگے ہاتھوں گرفتار
چیچہ وطنی(میاں عبدالجبار )تھانہ کسووال پولیس کی کاروائی، 2 منشیات سمگلرز رنگے ہاتھوں گرفتار، 36 کلو سے زائد چرس، 5 عدد پسٹل، 1 رائفل برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے ویژن منشیات فری پنجاب پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان کی زیر قیادت ساہیوال پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ایس ایچ او تھانہ کسووال سب انسپکٹر ذیشان بشیر ڈوگر نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے36 کلو سے زائد چرس، 5 عدد پسٹل،1 عدد رائفل اور 200 سے زائد گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔