کرائمز
چور، ڈاکو سرگرم، متعدد شہریوں کو لوٹ لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ملت پارک میں فیضان سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں اجمل سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں خلیل سے70ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں ظہیر سے 65ہزار روپے اور موبائل فون،سول لائنز میں اویس سے 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا سندر اور جنوبی چھاؤنی سے گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاؤن کاہنہ اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔