کرائمز
اغواء ہونیوالی لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اقبال ٹاؤن پولیس نے ریسکیو 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتارکر لیا ملزم انعام رسول نے جواں سالہ لڑکی رخسار کو چاقو کے زور پر مین بلیوارڈ سے اغواء کیاتھا۔ملزم لڑکی کو اغواء کر کے شاہدرہ لے گیا تھا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ملزم انعام کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں لڑکی کو اغواء کرتے دیکھا جا سکتا ہے ریسکیو 15 پر طلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ سے لڑکی کو بازیاب کروا لیا اور ملزم انعام کو چاقو سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق ملزم انعام لڑکی رخسار سے جعلی نکاح نامہ بھی بنا کراسے ہراساں اور بلیک میل کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔