ڈسکہ شہر میں،ڈکیت اورموٹر سائیکل چور گینگ متحرک
ڈسکہ(نعیم مقصود)ڈسکہ شہر میں،ڈکیت اورموٹر سائیکل چور گینگ متحرک ،متعدد موٹر سائیکلیں چوری،عابد حسین HBLمین برانچ ڈسکہ سے رقم 5لاکھ رو پے نکلوا کر جنو روڈ پر پہنچا تو تین نامعلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل آئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی5لاکھ رو پے چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ پرانا کچہری روڈ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر سے نامعلوم چور محمد نعیم کی موٹر سائیکل نمبری9183،مالیتی45ہزار رو پے ،محلہ اسلام پورہ پسرور روڈ سے نامعلوم چور عظمت علی بٹ کی موٹر سائیکل نمبرAAX-6006مالیتی45ہزار روپے،سیزن فور ہوٹل بیت المال آفس کے باہر سے نامعلوم چور غلام مرتضی کی موٹر سائیکل نمبریGAQ-3640مالیتی 40ہزار رو پے ،جبکہ کالج روڈ ڈسکہ مسجد نور کے سامنے سے نامعلوم چور محمد عرفان کی موٹر سائیکل نمبریSTL-3464مالیتی40ہزار رو پے چرا کرت لے گئے تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔