کرائمز
ملزم ادریس راجپوت کے قبضے سے 1240 گرام ہیروئن برآمد
دنیاپور(چوہدری حسنین رضا)پولیس کی منشیات کے خاتمے کی مہم کامیابی سے جاری ہےجس کے تحت سٹی دنیاپور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور ملزم ادریس راجپوت کے قبضے سے 1240 گرام ہیروئن برآمد کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا کہ پولیس عوام کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھا جا سکے#