النورگرلز کالج رندجادہ بچیوں میں تقریری مقابلاجات کی تقریب کا انعقاد
کہروڑپکا(حسین رند سے )ملک بھر کی طرح کہروڑپکا میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا 14اگست کے حوالے سے النورگرلز کالج رندجادہ کی جانب سے بچیوں میں تقریری مقابلاجات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان قاری خورشید الحسن نعیمی ، ڈاکٹر اللہ ڈتہ خان بلوچ،مہر دین ڈوگر، ڈاکٹر رفیق خان اور حاجی غلام شبیر خان بلوچ تھے النور گرلز کالج رندجادہ کی بچیوں نے شاندار ملی نغموں نعت خوانی قومی ترانوں اور تقریروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مقابلے جیتنے والی پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈر بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اس حوالے سے النور گلز کالج زیادہ کی ہنہار بچیوں کا کہنا تھا کہ ذہنی سکون اور کانفیڈنس لیول بڑھانے کے لیے ایسی تقریبات کا ہونا بہت ضروری ہے اس سے نہ صرف ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے بلکہ کانفیڈنس لیول بھی بڑھتا ہے جبکہ النور گرلز کالج کے پرنسپل احمد غازی نے میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ النور گرلز کالج رندجادہ میں 14 اگست کے حوالے سے پروگرام ارگنائز کرنے کا مقصد بچیوں کے اندر شعور بیدار کرنا تھا کہ آزادی کا اصل مقصد کیا ہے بچیوں کے اندر جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا تھا تا کہ ہمارے دشمن عناصر ہمیں میلی آنکھ نہ دکھا سکیں اور میں چاہتا ہوں کہ ہم اپنی سوچ اور اپنے نظریے کے ساتھ آزاد ہوں تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں