لودھراں :گھریلو ناچاکی کی بنا پر ایک نوجوان لڑکی کی خودکشی
لودھراں :گھریلو ناچاکی کی بنا پر ایک نوجوان لڑکی کی خودکشی
پولیس نے اپنی کاروائی مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی
لودھراں /گیلے وال( محمد شاہد) گیلے وال کے نواہی علاقہ نوری لال کے رہائشی عبدالجبار نے اپنے رشتہ دار ذوالفقار کے گھر اپنی بیٹی اسماء کا رشتہ دیا جو کہ میاں بیوی کے اندر کسی ناچاقی کی وجہ سے نہ چل سکا جس پر عبدالجبار نے تنگ آ کر گیلے وال شہر میں کرائے کا مکان لے کر رہائش رکھ لی اور اس کی بیٹی بھی اس کے ساتھ رہ رہی تھی گزشتہ روز اس کی بیٹی اسماء نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی جس کی اطلاع تھانہ گیلے وال کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں کر لی اور تفتیش کی تو پتہ چلا کہ موت کی وجہ میاں بیوی کے جھگڑے پر ہوئی لڑکی کے لواحقین نے کاروائی کرنے سے منع کر دیا پولیس نے اپنی کاروائی مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی