دیپالپور:ڈاکو ٹرانسفارمر کی کوائلز کاپر تار ڈکیتی کرکے فرار
اوکاڑہ ( مجاہد محمود چوہدری ) دیپالپور ،3 مسلح ڈکیتوں کا مل پر دھاوا، مل ملازمین سے گن پوائنٹ پر نقدی رقم، موبائل فونز،موٹر سائیکل اور ٹرانسفارمر کی کوائلز کاپر تار ڈکیتی کرکے فرار، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی،،دیپالپور ،نواحی علاقہ سوبھارام عقب رواج مارکی چٹخارہ فوڈ رائس ملز میں 3 کس مسلح اسلحہ ڈاکوؤں نے مل میں موجود ملازمین سے گن پوائنٹ پر 10 عدد موبائل فونز، تقریباً 35 ہزار روپے نقدی، موٹر-سائیکل اور ٹرانسفارمر کی کوائلز کاپر تار ڈکیتی کرکے فرار ہو گئے ملازمین کے مطابق ڈکیت تقریباً 6 گھنٹے تک مل میں ڈکیتی کرتے رہے اس دوران انہوں نے سب مل ملازمین کی جامع تلاشی کے دوران ہم سے نقدی رقم، موبائل فونز اور مل میں نصب ٹرانسفارمر کو توڑ پھوڑ کرکے نیچے اتار کر اس سے کوائلز، کاپر تار وغیرہ مالیتی 12 لاکھ 50 ہزار روپے ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں
مل آنر سید عامر اقبال نے برائے اندراج مقدمہ درخواست تھانہ سٹی دیپالپور گزار دی،،