کرائمز

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )وارث خان پولیس کی ایک کاروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا، وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2023 میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری کے 2 ساتھی قبل ازیں گرفتار کیے جا چکے ہیں، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button