کرائمز

آر پی او راولپنڈی کی تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری

راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے اپنی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں جن پر آر پی او نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ جمع کروانے کے احکامات دیے۔آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل براہ راست سن کر فوری اور مثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی، ایس ڈی پی او کینٹ خالد محمود، ایس ایچ اوز، انجمن تاجران، ممبران کینٹ بورڈ اور امن کمیٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button