ریسٹ ایریا 760 کے قریب 14 ویلر کنٹینر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد موٹروے ایم فائیو پر ریسٹ ایریا 760 کے قریب 14 ویلر کنٹینر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا
تفصیلات کے مطابق
کراچی سے سرگودھا جانے والا 14 ویلر کنٹینر، جسے سرگودھا کا رہائشی 35 سالہ محمد وقاص ولد احمد یار چلا رہا تھا، جب موٹروے ایم فائیو پر ریسٹ ایریا 760 ملتان کے قریب پہنچا تو اچانک الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث اس میں آگ لگ گئی کنٹینر میں موجود سامان، جس میں لوشن، نئی گاڑیوں کے ٹائر، ویلڈنگ راڈ سمیت دیگر اشیاء شامل تھیں، آگ کی لپیٹ میں آ کر شدید متاثر ہوئیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مؤثر حکمت عملی کے باعث تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان جلنے سے بچا لیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ابتدائی تخمینے کے مطابق تقریباً تین کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں