کراچی: پولیس کا کیماڑی میں گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ
کراچی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) ضلع کیماڑی کے تھانہ سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں مضر صحت مواد برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا اور دیگر خام مال قبضے میں لیا گیا۔چھاپے کے دوران ملوث ایک ملزم محمد حسن کو گرفتار کر لیا گیا جو مبینہ طور پر گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں سرگرم تھا۔پولیس حکام نے کہا کہ یہ غیر قانونی کارخانہ ایک رہائشی گھر کی بیٹھک میں قائم کیا گیا تھا، جہاں سے 20 تھیلیوں میں موجود 600 عدد پڑیاں ماوا، 4 بورے چھالیہ، ایک بورا چونا، 12 پیکٹ تمباکو، ایک بورا پیکنگ ریپر، تین ڈرموں میں بھیگی ہوئی چھالیہ اور ایک کمپیوٹرائزڈ کانٹا بھی برآمد ہوا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 196/26 درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔