کرائمز

بہاولپور :ایکسئن فرخ ممتاز وڈائچ کی کرپشن بے نقاب ، ہو شربا انکشافات

بہاول پور (کرائمز پوائنٹ /اقبال وینس) ایکسین انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ نے ہائی ویز کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ، ملی بھگت سے ایک بڈر کی 20 ہزار زر ضمانت ضبط کر کے دوسرے بڈر کو 18 لاکھ نذرانہ لے کر دے دیا ، ہائی ویز بہاول پور میں کرپشن کی گنگا ، ناقص میٹریل، غیر معیاری منصوبے ، رولز ریگولیشن کی بد ترین خلاف ورزی اور بوگس ادائیگیوں کی انتہاء ، چیف انجینئر کو درخواست برائے انکوائری دے دی گئی ۔ تفصیل کے مطابق انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ کی بطور ایکسین تعیناتی کے بعد ہائی ویز بہاول پور میں کرپشن کی انتہاء ہو چکی ہے ۔ موصوف کی کرپشن کی تازہ ترین واردات کا انکشاف ہوا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائی ویز بہاول پور میں چند ماہ قبل ناکارہ گاڑیوں اور دیگر سامان کا نیلام عام ہوا ، ایکسین نے منصوبے کے تحت 3 تاریخیں دے جو کہ پیرا رولز کے خلاف مورخہ 2 نومبر 2023ء کو نیلام ہوا جس میں آئٹم نمبر 27 ، 8266 خالی ناکارہ ڈرم کی آفر تقریباً 1876 روپے اور اگلی تاریخ 8 نومبر 2023ء کو مبینہ طور پر بھاری نذرانہ لے کر شاکر نامی بڈر کو تقریباً 17 سو روپے سے زائد میں الاٹ کر دیا ۔ اِس فراڈ کا علم ہونے پر دیگر کباڑیوں نے دفتر جا کر احتجاج بھی کیا لیکن انہیں ٹرخا دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس فراڈ ریٹ کی مد میں حکومت کو 14 اکھ اور اِس پر لگنے والے ٹیکس سے 4 لاکھ ، کل 18 لاکھ کا نقصان ہوا ۔ پیپرا حکام کو اِس غیر قانونی عمل کا نوٹس لینا چاہئے ، اکثر ادارے کرپشن کی نیت سے ایک ٹینڈر میں ایک سے زائد تاریخ دے دیتے ہیں جس سے منظور نظر ٹھیکیدار کباڑی کو نوازنے میں آسانی رہتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایکسین انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ کی تعیناتی کے بعد سے ہائی ویز بہاول پور میں ناقص میٹریل ، غیر معیاری تعمیراتی کام بوگس ادائیگیوں اور بغیر ٹینڈر منظور نظر ٹھیکیداروں کو کام دینے کا عمل عروج پر ہے ۔ معلومات کے مطابق شہری نے چیف انجینئر کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button