کرائمز

شجاع آباد:بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کا اہم رکن گرفتار

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )پٹرولنگ پولیس شیر شاہ نے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیاپٹرولنگ پولیس شیر شاہ نے سماج دشمن عناصر بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کا ایک اہم رکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق شفٹ انچارج ذوالفقار علی ہیڈ کانسٹیبل ملک حامد علی اللہ دتہ اور طارق حسین پر مشتمل پٹرولنگ پولیس پارٹی نے دوران ناکہ بندی ایک شخص محمد نواز ولد حق نواز سکنہ مظفرگڑھ کو روک کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا تو وہ بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کا اہم رکن نکلا۔ جو کہ موٹر سائیکل چوری کے چھ مقدمات میں اشتہاری اور ملتان پولیس کو مطلوب تھا۔ جس سے فوری طور پر حراست میں لے کر تھانہ مظفراباد کے حوالے کیا گیا۔ امجد حسین خان ڈی ایس پی پٹرولنگ ملتان نے پٹرولنگ پولیس شیر شاہ کی اس کاروائی پر خصوصی شاباش دی نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا اس موقع پر محمد ارشد سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ پوسٹ شیر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ، شاہراہ عام پر ٹریفک کی روانی ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو دوران سفر آ رام دہ سفر کی فراہمی کے لیے ہر دم تیار ہے۔اس موقع پر سماجی حلقوں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد اور معززین علاقہ نے پٹرولنگ پولیس شیر شاہ کی اس کاروائی کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button