کرائمز
وہاڑی :میونسپل کمیٹی کی نااہلی، سیوریج سسٹم بند ہونے سے گٹر ابل پڑے
وہاڑی ( فرخ شہزاد سے ) میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے لکڑ منڈی ،لوہا مارکیٹ میں سیوریج سسٹم بند ہونے سے گٹر ابل پڑے، اہل علاقہ، راہگیروں اور دوکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا سڑک پر جمع ہونے والا گندے پانی کی وجہ سے کاروبار ٹھپ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وہاڑی علی احمد صابر سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لکڑی منڈی لوہا مارکیٹ میں سیوریج کا سسٹم بند ہونے سے گٹر ابل پڑے اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جس کی وجہ سے راہگیروں ،دوکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے متعدد دوکانداروں کی طرف سے شکایات کے باوجود میونسپل کمیٹی علمہ ٹس سے مس نہ ہوا ،چیف افیسر میونسپل کمیٹی وہاڑی علی احمد صابر سے فوری نوٹس کا مطالبہ