انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور کی کارروائی، خاتون کے قتل میں ملوث آشنا گرفتار
لاہور / باٹا پور (مجاہد حسین چوہدری )باٹا پور انویسٹی گیشن پولیس نے 33سالہ اللہ معافی عرف فائزہ کے اندھے قتل میں ملوث ملزم ارسلان عرف شانی کو گرفتار کر لیا ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ملزم ارسلان کے اللہ معافی کے ساتھ تعلقات تھے، تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا، انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور ،ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، انچارج صداقت علی،ملزم ارسلان عرف شانی کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،ملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان