غریب مزدور پانی بھرنے گیا اور اپنی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا
چنیوٹ /لالیاں (شیر محمد لالی سے)چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ شہری پریشان ،پولیس خاموش تماشائی ۔فیضان قادر لالی ایڈووکیٹ ،غریب مزدور پانی بھرنے گیا اور اپنی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ظفر نامی شیخ جو کہ محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں اور اپنی معزور بیوی کا پیٹ پال رہا تھا،گذشتہ روز تقریباً 6 بجے کے قریب میونسپل کمیٹی والے واٹر پلانٹ سے اپنی موٹر سائیکل پر پانی بھرنے گیا ،اور اپنی موٹر سائیکل پلانٹ کے باہر کھڑی کر دی۔پانی والی کین بھر کر جب واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی۔ جس پر ظفر شیخ نے شور مچایا، موٹر سائیکل نہ ملنے پر اس نے کچھ بعد پکار 15 پر کال کی۔ جس پر لالیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔ غریب شہری کا کہنا نے ڈی پی او چنیوٹ اور ڈی ایس پی لالیاں سے پر زور مطالبہ کیا کہ میری داد رسی فرماتے ہوئے میری موٹر سائیکل برآمد کروا کر واپس کروائی جائے۔اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔