کرائمز
چوہنگ، عطائی کے غلط انجکشن سے لڑکا جان کی بازی ہار گیا
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) چوہنگ کے علاقہ میں عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے17 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا، پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق سمیرا بی بی اپنے بیٹے ابو بکر عمر کو علاج معالجہ کے لئے عطائی ڈاکٹرمحمد اشفاق کے پاس لے کر گئی، ڈاکٹر نے ابوبکر کو غلط انجکشن لگایا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی۔ لڑکے کو علاج کے لیے جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ابوبکر کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ عطائی ڈاکٹر محمد اشفاق واقعہ کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔