کرائمز
جعلی اے ایس آئی گرفتار، وردی، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
لاہور(آئی این پی )ٹاؤن شپ پولیس نے جعلی اے ایس آئی کو گرفتار کر کے سرکاری یونیفارم اور اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق ٹاؤ ن شپ پولیس نے اللہ ہو گول چکر پر مشکوک گاڑی کو روکا جس میں سوار شخص خود کو پنجاب پولیس کا اے ایس آئی ظاہر کر کے روب ڈالتا رہا بعد ازاں ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم نعیم فرخ اے ایس آئی نہیں پولیس نے ملزم سے جامعہ تلاشی پر گاڑی سے ناجائز پستول اور پولیس یونیفارم برآمد کر کے مقدمہ در کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرخ نے اعتراف کیا کہ وہ اقبال ٹاؤن کا رہائشی ہے اوراپنے علاقہ میں بھی اپنا تعارف بطور اے ایس آئی کرواتا تھا۔