کرائمز
ڈیفالٹر ہونے کی بناء پر بجلی کنکشن کاٹنے پر واپڈ ا ٹیم کو قتل کی دھمکیاں
چیچہ وطنی(میاں عبدالجبار ) ڈیفالٹر ہونے کی بناء پر بجلی کنکشن کاٹنے پر واپڈ ا ٹیم کو قتل کی دھمکیاں، ایس ڈی او کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات زرائع کے مطابق نواحی گاؤں 36 بارہ ایل میں اظہر محمود ڈوگر کا بجلی کنکشن ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر کاٹ دیا جس کے بعد ڈیفالٹر نے واپڈا کی مین سپلائی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی جسے واپڈا اہلکاروں نے پکڑ لیا جس پر ملزم مشتعل ہو گیا اور واپڈ ٹیم کوقتل کی دھمکیاں دے کر بھگا دیا۔ پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے محمد شہزاد شریف ایس ڈی او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔