کرائمز
ٹاؤن شپ، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد
لاہور/ٹاؤن شپ(رانا عاطف )آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹر ٹاؤن شپ میں تقسیم مال مسروقہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے ملزمان سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کیا ملزمان سے 60 لاکھ روپے مالیت کا 22 تولہ سونا اور 14 لاکھ روپے نقدی برآمد کرکے مدعی عثمان مطیع کے سپرد کیے۔شہری نے مال مسروقہ واپس ملنے پر ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کا شکریہ ادا کیا۔