علاقائی خبریں

مقامی مساجد کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کیلئے بکنگ کا سلسلہ شروع

ڈسکہ (عشرت انصاری)عید الاضحی کی آمدکے ساتھ ہی ڈسکہ اور اس کے گرد نواح میں دینی مدارس اور مقامی مساجد کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کیلئے بکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا مہنگائی کی وجہ سے گائے اور اونٹ کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گائے کی قربانی کیلئے 25 سے 28 ہزار روپے فی کس حصہ کی بکنگ کی جارہی ہے جبکہ اونٹ کیلئے 50 ہزار روپے فی کس حصہ پر بکنگ کی جارہی ہے تاہم فی کس حصے میں کمی جانوروں کی خریداری کے بعد سامنے آئیگی مدارس اور فلاحی اداروں کے زیر اہتمام بھی اجتماعی قربانی کی بکنگ کا عمل جاری ہے اسی سلسلے میں بینرز اور پوسٹر ز بھی آویزاں کئے جار ہے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سفید پوش افراد کی بڑی تعداد عید الا ضحی انفرادی قربانی کی بجائے مساجد و مدارس کے زیر اہتمام ہو نیوالی اجتماعی قربانی کی طرف مائل ہو رہی ہے اور ہر سال ایسے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button