علاقائی خبریں

دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادی کی تقریب16فروری کو ہوگی

لودھراں(محمد اعجاز انصاری سے)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت اجتماعی شادی بارے اجلاس کمیٹی روم میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سید وسیم حسن، لیاقت علی گیلانی،اے سیز ارم شہزادی، فیصل ولید، اصغر لغاری شریک ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لال نند نے اجتماعی شادی بارے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کیطرف سے جوڑوں کی اجتماعی شادی بڑا اہم قدم ہے اور لودھراں میں200جوڑوں کی اجتماعی شادی کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ہر جوڑے کو فی کس2لاکھ روپے کی سلامی دی جائے گی اجتماعی شادی میں ساڑھے4ہزار افراد کیلئے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر محمداشرف کا مزید کہنا تھا کہ تمام ضلعی افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button