علاقائی خبریں

ڈی ڈی او ایجوکیشن(ایلیمنٹری)کا متعدد سکولوں کا دورہ

اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد یوسف کی ہدایت پر افسران کی سکولوں کی چیکنگ جاری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) رب نواز نے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات اور تعلیم و تدریس کے جاری عمل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر سکولز پرنسپل اور اساتذہ بھی موجود تھے، ڈپٹی ڈی ای او رب نواز نے کلاس رومز میں جا کر حاضری رجسٹر، تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی کارکردگی اور نصاب کی تکمیل کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے جدید تدریسی طریقہ کار اپنائیں اور طلبہ کی مکمل رہنمائی کو یقینی بنائیں، انہوں نے سکولوں میں صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صاف اور صحت مند تعلیمی ماحول کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، ڈپٹی ڈی ای او (ایلیمنٹری) رب نواز نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور صاف ستھرا ماحول حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے اساتذہ اور سکول انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button