زوار حسین شیرازی ایڈووکیٹ نے سٹی پریس کلب میلسی کی آمد پر مبارکباد
میلسی (جنرل رپورٹر)
معروف مزدور رہنما زوار حسین شیرازی ایڈووکیٹ نے سٹی پریس کلب میلسی کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیبر طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، مگر بدقسمتی سے آج بھی بالخصوص بھٹہ مزدور شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دلانے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
زوار حسین شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سٹی پریس کلب میلسی سماجی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب مزدوروں کے مسائل کو بھرپور انداز میں سامنے لاتے ہوئے ان کی آواز بنے گا اور وہ خود بھی اس جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خصوصاً بھٹہ مزدوروں کے معاشی حالات بہتر بنانے، ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور فلاحی اقدامات کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔