26ویں ائینی ترمیم پاس ہونے سےعوام کوصحیح معنی انصاف ملے گا:اویس گجر
لاہور / رائےونڈ ( حکیم فریاد افضل رانا ) 26ویں ائینی ترمیم پاس ہونے سےعوام کوصحیح معنی انصاف ملے گااس لیے تمام سیاسی جماعتوں نے,مشکل وقت میں ایک ہو کر سنیٹ اور قومی اسمبلی میں 26ویں ائینی ترمیم پاس ہوئی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اویس گجر نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ، انہوں نے کہا کہ 26ویں ائینی ترمیم پاس ہونے سے تحریک انصاف کے لوگوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اس لیے تحریک انصاف کے لوگ نازیبہ زبان استعمال کر کے نو مئی جیسے واقعات کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے غیور عوام کسی صورت انہیں ان کے مقصد میں پورا کامیاب نہیں ہونے دیں گے علی امین گنڈا پور دوبارہ احتجاج کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اس لیےاحتجاج کے کے نام پر پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں بزرگوں نے قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کیا تھا اس لیے اس لیے پاکستان کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہےانہوں نے مزید کہا کہا پاکستان امن پسند ملک ہےاس کے امن خراب کرنے کی کسی جماعت کو اجازت نہیں دیں گے