علاقائی خبریں

پیداوار کے حصول کے حوالے سے آگاہی سیمینار کاانعقاد

گوجرانوالہ4 اگست ( ) محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور فاطمہ فرٹیلائزر کے زیراہتمام مقامی میرج ہال میں دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور بھرپور پیداوار کے حصول کے حوالے سے آگاہی سیمینار کاانعقاد کیاگیا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد تھے جبکہ صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے کی۔ سیمینار میں ضلع بھر سے کاشتکاروں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں ٹیکنیکل سروسز آفیسر گوجرانوالہ وسیم افضل نے فاطمہ فرٹیلائزر کا تعارف پیش کیا اور عمران حمید ڈویلپمنٹ مینجر فاطمہ فرٹیلائزر نارتھ زون نے کاشتکاروں کو غذائی عناصر، دھان کے جدید بہترین کاشتکاری اصول، درست کھادوں کے بروقت اور مقررہ مقدار میں استعمال پر آگہی فراہم کی۔ ڈائریکٹ زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر شکیل احمد نے کاشتکاروں کوزرعی زہروں سے پاک دھان پیدا کرنے کے حوالے سے آگاہی دی اس کے علاوہ انہو نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کساوں کیلئے کئے گئے انقلابی اقدامات، کسان کارڈ گرین ٹریکٹر سکییم اور کسانوں کودی گئی دیگر سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے بتایا کہ کاشکار دھان کی جدید زرعی سفارشات کو اپنا کر ہی بھرپور پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کسانوں کی بہبود کیلئے محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے جاری منصوبہ جات کے متعلق آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول گوجرانوالہ ڈویژن طلفور الحسن نے کاشتکاروں کو دھان پر ممنوعہ زہروں کے متعلقہ آگاہی دی۔ ریجنل سیلزمینجر نعیم احمد نے کسانوں کی ضلع بھر سے بھاری تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اورسیمینار کے کامیاب انعقاد پرٹیکنیکل سروسز آفیسر فاطمہ فرٹیلائززر گوجرانوالہ وسیم افضل کو مبارکباد دی۔ سیمینار کے اختتام پر گندم کے پیداواری مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے کشتکاروں اور ترقی پسند کاشتکاروں میں فاطمہ فرٹیلائزر کی طرف سے شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button