قصور : شہباز مغل پر فائرنگ پر ڈی پی او قصور کا نوٹس ، رپورٹ طلب
قصور : شہباز مغل پر فائرنگ پر ڈی پی او قصور کا نوٹس ، رپورٹ طلب
قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کوٹرادھاکشن میں کرسچن کمیونٹی کے نمائندے شہباز مغل پر فائرنگ پر ڈی پی او قصور کا نوٹس ڈی پی او قصور نے ڈی ایس پی صدر سرکل خالد اسلم سے رپورٹ طلب کر لی شہباز مغل پر کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں فائرنگ ہوئی، ٹانگ پر چھرا لگنے سے شہباز معمولی زخمی ہوئے واقعہ ذاتی رنجش اور زمین تنازعہ کا ہے تاہم فائرنگ میں ملوث تین ملزمان بلال صدیق اور احمد سکنائے کوٹرادھاکشن کو گرفتار کر لیا گیا ہے واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈز کیے جا رہے ہیں ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر خالد اسلم اور انچارج سکیورٹی شہباز مغل کی تیمارداری کرنے ہسپتال پہنچے پولیس افسران کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا