اے ڈی ایل آر تحصیل چوک سرورشہیدشبیر حسین ڈوگر ڈپارٹمنٹل امتحان میں کامیاب
چوک سرورشہید ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اے ڈی ایل آر تحصیل چوک سرورشہیدشبیر حسین ڈوگر ڈپارٹمنٹل امتحان میں کامیاب، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریونیو مقرر،تفصیل کے مطابق تحصیل چوک سرورشہید کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈریکارڈ جو کہ چوک سرورشہید آفس میں ایک ایماندار ، عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ایک بااخلاق آفیسر ، کے طور پر شہر ت رکھتے تھے انہوں نے محکمہ لینڈ ریونیو میں منعقدہ ڈپارٹمنٹل مقابلے کے امتحانات کے نتائج کے مطابق شبیر حسین ڈوگر نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو سے ترقی پا کر ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ PLRA کا عہدہ سنبھال لیا۔ذرائع کے مطابق شبیر حسین ڈوگر نے امتحانات میں اپنی غیر معمولی قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور مکمل میرٹ پر کامیابی حاصل کی۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جدوجہد کا ثبوت ہے بلکہ محکمہ لینڈ ریونیو کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔شبیر حسین ڈوگر کی ترقی پر محکمہ کے اعلیٰ افسران، ملازمین، اہلِ علاقہ، دوست احباب اور سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے نئے عہدے پر بھی دیانت داری، شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فرائض سرانجام دیتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے