کراچی : تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں پولیس کی آشیر باد سے جواء سٹہ پھر سے آباد
کراچی : تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں پولیس کی آشیر باد سے جواء سٹہ پھر سے آباد
گبول پارک گدھا گلی میں فراز نامی سٹہ مافیا کا جوا سٹہ آباد ہوگیا، یومیہ لاکھوں کے کھیل کا انکشاف
میڈیا پر خبریں وائرل ہونے کے بعد سٹہ بند کروا دیا گیا تھا، منگل سے دوبارہ کھلوا دیا گیا, زرائع
کراچی (مرید باجوہ +شیراز قریشی) ضلع سٹی کے تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں گبول پارک کے پیچھے اور چیئرمین ہوٹل کے سامنے گدھا گلی میں شہزاد پارکنگ کے سامنے والی دکان میں فراز نامی سٹہ مافیا کا جوا سٹہ پھر سے آباد ہو گیا جبکہ متعدد بار نشاندہی کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال ایکشن نہ ہو سکا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کالے دھندے میں پولیس کی مبینہ سرپرستی شامل ہے جسکے حوالے سے تاحال کوئی شواہد سامنے نہیں آئے لیکن متعدد بار نشاندہی کے باوجود کارروائی کا نہ ہونا دال میں کچھ کالا ہونے کا عندیہ دیتا ہے۔ زرائع کا مزید کہنا ہے کہ مزکورہ اڈے پر یومیہ بنیاد کر لاکھوں روپے کا جواء سٹہ کھیلا جاتا ہے جبکہ جواریوں کے شور شرابے کے باعث مقامیوں کی جانب سے روک تھام اور جھگڑے فساد کے بھی معاملات سامنے آئے ہیں۔ مذکورہ اڈے پر فراز نامی سٹہ مافیا کا نام سامنے آرہا ہے جبکہ مصدقہ زرائع کا کہنا ہے کہ سرپرستی کسی گینگ وار کارندے کی ہے جسکی جانب سے جرائم چلانے کی مد میں گینگ وار کو یومیہ بنیاد پر فنڈنگ کی جاتی ہے۔ ٹاسک فورس کی کارروائیوں کے چند ہی روز بعد اچانک کلاکوٹ میں سٹے کا اڈہ آباد ہو جانا ٹاسک فورس کی محنت پر پانی پھیرنے اور چیلنج کے مترادف ہے۔ لیاری کی عوام کی جانب سے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی گئی ہے۔