بندوں کی رہنمائی کیلئے انبیاء کرام کو معبوث فرمایا،مدثر شبیر
شیخوپورہ( نامہ نگار)سیاسی و سماجی رہنما و صحافی مدثر شبیر خان نے کہا ہے کہ اللّه تعالیٰ نے اپنے بندوں کی رہنمائی کیلئے انبیاء کرام کو معبوث فرمایا،حضرت آدم علیہ اسلام سے لیکر نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیﷺ تک سبھی انبیاء علیھم السلام نے بنی نو انسان کو اللّه کی وحدانیت کا پیغام دیا اور رشدو ہدایت کی تعلیم دی اور واضح کیا کہ صراط مستقیم ہی سیدھا راستہ ہے جس پر چل کر انسان اللّه کی بارگاہ کا مقبول بندہ ہونے کا شرف حاصل کرسکتا ہے لہذاٰ مسلمانوں کو کتاب و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنی چاہیے کیونکہ یہی حقیقی راہ نجات ہے،نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیﷺ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو لوگوں کو اسلام کی دعوت دی کہ اے لوگو اللّه ایک ہے میں اللّه کا بھیجا ہوا آخری رسولﷺ ہوں اس اعلان پر حضرت ابوبکرؓ ؓ نے حضور نبی کریم ؐ کو گلے لگالیا اور پیشانی کا بوسہ لیتے ہوئے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں اللّه کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتا ہوں آپ ؐ اللّه کے سچے نبی ہیں مگر کفار نے اعلان نبوت کے بعد اللّه تعالیٰ کے محبوب پیغمبرﷺ کو طرح طرح کی پریشانیوں کا شکار کیا اور اپنی و آخرت تباہ کرلی جو اہل مکہ ایمان لائے وہ اللّه تعالیٰ کے انعام یافتہ بندوں میں شامل ہوگئے اور آخرت میں ان کیلئے بے شمار انعام ہیں جن کا اللّه رب العزت نے وعدہ فرمایا ہے،حضرت ابوبکرؓ کو ملنے والے صدیق کے لقب کا ذکر سورہ توبہ میں موجود ہے آپ کا لقب ثانی اثنین بھی ہے حضور اکرم ؐ کے بعد سب سے بڑا درجہ آپؑ کا ہے انہیں اللّه تعالیٰ نے حضور نبی کریمﷺ کے مصلیٰ پر امامت کا بھی شرف عنایت فرمایا حضور نبی کریم ؐ کی حیات میں حضرت ابوبکر صدیقؓنے 9 بار امامت فرمائی آپ ؓکی چار پشتیں صحابی ہیں آپؓکے والدین،آپؓخود،آپؓکی اولاد اور آپ ؓ کی اولاد کی اولاد بھی صحابی ہیں یہ صرف آپؓ کی خصوصیت ہے،مسلمان اگر سیرت ابوبکر صدیقؓ کا مطالعہ کریں اور ان کی پیروی یقینی بنائیں تو دنیا آخرت میں بھلائیاں اور کامیابیاں ان کا مقدر بن سکتی ہیں۔