کرائمز
اوکاڑہ پولیس نے 2پتنگ فروش گرفتار کر لئے، مقدمات درج
اوکاڑہ(ناظم خان بلوچ)اوکاڑہ پولیس نے 2پتنگ فروش گرفتار کر لئے۔پولیس نے بھاری مقدار میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور بر امد کر لی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گوگیرہ نے معمول کی گشت کے دوران ابادی ٹھٹھہ بیگ کے قریب سے ایک سوزوکی پک اپ نمبری LET-7987 کو چیک کیا تو اس میں درجنوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برامد کر کے قبضہ میں لے لیں پولیس نے ملزم نے تصور اسحاق سکنہ لاھور کو گرفتار کر لیا۔جب کہ پولیس نے نواز دی کھوئی فیصل اباد روڈ سے ایک پتنگ فروش محمد عثمان سکنہ سرکی محلہ اوکاڑہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں پرامد کر لیں پولیس تھانہ گوگیرہ نے پتنگ فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں#