ساہیوال،ڈاکو زمینداروں، بیوپاریوںسے مال چھین کر فرار
ساہیوال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈاکو زمینداروں، بیوپاریوں، تاجر اور دوکانداروں سے 23لاکھ 25ہزار روپے نقدی، زیورات، 3موٹرسائیکل اور 9موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر چک 90چھ آر میں زمیندار طاہر محمود اور اس کی بیوی موٹرسائیکل سواروں سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ، 18لاکھ 70ہزار روپے کے زیورات، چک 87چھ آر میں غلام مجتبیٰ فوڈ پانڈا کارکن سے 15ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 71پانچ ایل میں لیاقت علی بیوپاری اور اس کی بیوی موٹرسائیکل سواروں سے موبائل، نقدی ، زیورات 55ہزار روپے، چک 120نو ایل میں شاہد رضوان سے موٹرسائیکل نمبر 7202اے ڈبلیو یو، چک 157نو ایل کے قریب عبداللہ تاجر سے موبائل ، نقدی 60ہزار روپے، ہڑپہ اسٹیشن پر خالد محمود واپڈا لائن مین سے موٹرسائیکل نمبر 4180ایس ایل کے ، چک39بارہ ایل چوک میں بشیر حسین دوکاندار سے تین موبائل، ایک لاکھ 15ہزار روپے نقدی اور چک 41بارہ ایل میں عمر حیات دوکاندار سے 60ہزار روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔پولیس فرید ٹائون، یوسف والا، کمیر ، ہڑپہ اور صدر چیچہ وطنی نے طاہر محمود، غلام مجتبیٰ ، لیاقت علی، شاہد رضوان، عبداللہ، خالد محمود ، بشیر حسین اور عمرحیات کی مدعیت میں 8مقدمات 382, 392ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔