کرائمز
وڈانہ ، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش
قصور (ندیم نواب مغل ) قصور وڈانہ سٹاپ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکے کی گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خود بلیڈ مار کر خودکشی کی کوشش، ریسکیو عملے نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔وڈانہ سٹاپ قصور کے علاقے میں 23سالہ نوجوان رضوان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں ہاتھوں کی بلیڈ سے کلائیاں کاٹ کر خودکشی کی کوشش،وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کے عملے نے مریض کو طبی امداد کے بعد بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔