گرمی کی شدید لہر ، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
حبیب آباد (رائے ریاست علی) حبیب آباد میں شدید گرمی کی لہر جاری، ماہ جون اپنے جنون پر ہے حبیب آباد پریس کلب کی عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کی لہر نے حبیب آباد اور گردونواح میں معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔شدید دھوپ اور گرمی کے باعث بازاروں میں رش میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ سکولوں، دفاتر اور کام کی جگہوں پر بھی حاضری متاثر ہو رہی ہے۔ اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے:
دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے کے دوران۔دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں، ٹوپی، رومال یا چھتری کا استعمال کریں۔ہلکے، ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور پانی کی کمی سے بچنے کے لیے نمکول یا دیگر محلول استعمال کریں۔بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر دھوپ اور گرمی سے بچائیں۔ہیٹ اسٹروک کی علامات جیسے چکر آنا، پسینہ بند ہونا، تیز بخار یا بے ہوشی کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔انتظامیہ نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے خصوصی کیمپ قائم کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا جہاں پانی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے ہمیں خود ہی اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال کرنا ہےچھت پر پرندوں کے لئے سائے اور پانی کا بندو بست ضرور کریں حبیب آباد پریس کلب کی جانب سےعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور گرمی کے موسم میں محتاط طرزِ عمل اپنائیں تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے