علاقائی خبریں

ترقی کیلئے دیانتداری کے اصولوں کو اپنانا ہوگا : ساجدلیاقت منا پرنس

رائیونڈ (شمشاد علی بھٹی سے) ترقی کیلئے دیانتداری کے اصولوں کو اپنانا ہوگا : ساجدلیاقت منا پرنس ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن کرپشن سے پاک پنجاب اجتماعی شعور اور مینجمنٹ” اداروں کی مجموعی کارکردگی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، امانت ، دیانتداری اور صداقت کے اصولوں کو اپنا کر ہی اقوام اور ادارے عروج پاسکتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء عوامی خدمت یوتھ گروپ کے چیئرمین چوہدری ساجد لیاقت منا پرنس عید ملنے والے وفود سے دوران گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ محنت اور مثبت طرز عمل ہی سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آتا اورخوشگوار ماحول سے ہی تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں، وزیر اع؛ی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا شیئر اور زائد از ضرورت اخراجات و اسامیوں کی ڈاؤن سائزنگ جیسے انقلابی اور جراتمندانہ اقدامات شامل ہیں، جو کہ بہترین لیڈر شپ اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، رائیونڈ بین الا قوامی شہر ہونے کے باوجود شہری صاف شفاف پینے کے پانی سے محروم پانی خرید کر پینے پر مجبور تھے ۔ جن کی داد رسی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رائیونڈ کے لئے اربوں روپے کی گرانٹ سے نیا جدید واٹر سپلائی منصوبہ پر کام شروع ہوچکا ہے ۔ جس کیلئے راجہ جنگ نہر سے رائےونڈ تک واٹر سپلائی کیلئے پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے ۔ جبکہ نکاس آب کا فقدان شہری غلیظ پانے سے گذر کر جنازے لے جانے والوں کے لیئے خوشخبری ہے ۔ نئے سیورج منصوبہ پر بھی کام کا آغار ہو چکا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button