علاقائی خبریں

پنجاب کے معذور افراد میں آلات کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی

گوجرانوالہ 12جون ( رانا عبدالغفار خاں ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انیشیٹو کے تحت ایک ارب روپے کی لاگت سے پنجاب کے معذور افراد میں وہیل چیئرز،آلات سماعت اور دیگر معاون آلات کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ماڈل چلڈرن ہوم گوجرانوالہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوید احمد تھے انہوں نے معذور افراد میں وہیل چیئرز اور معاون آلات تقسیم کیے. نہوں نے کہا نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ معذور افراد کو مفت آلات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وزیراعلی کی طرف سے معاون آلات فراہم ہونے سے اب یہی افراد معاشرہ کے فعال شہری بن سکیں گے. ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ کے 52.رجسٹرڈ افراد کو میرٹ اور شفاف انداز میں وہیل چیئرز اور ایک میں وائٹ کیںن تقسیم یقین بنائی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلئیر مس سمیرا اقبال نے کہا کہ محکمہ کے پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ کسی بھی معذوری کا شکار افراد پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔تحصیل سطح کے دفاتر میں بھی آن لائن رجسٹریشن کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے محکمہ کے ہیلپ لائن 1312 کے علاوہ فون نمبر04299204148 سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔تقریب میں سسٹنٹ ڈائریکٹرز عمر رفیق ،محکمہ کے افسران،سیاسی و سماجی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button