گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جام پور میں تقریب کا انعقاد
جام پور(ملک باقر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے عید الاضحیٰ پر مثالی صفائی کرنے والے ورکرز کو دس دس ہزار روپے کیش ایوارڈ دینے کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جام پور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صفائی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق، ،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان رانا شاہد ندیم،۔اسسٹنٹ کمشنر ثاقب عدنان،تحصیل منیجر ڈی ڈبلیو ایم سی ظہور الحسن جتوئی ایم این اے عمار اویس لغاری کے پی اے غفار خان لغاری عمر خان لنڈ سردار کاشف خان لغاری دیگر نے ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ پے آرڈرز تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق اور رانا شاہد ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے عید ایام کے دوران ہر گلی اور کوچے میں پہنچ کر مثالی صفائی کی، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام بہت اہم ہیں۔ ان ایام میں بھی صفائی ستھرائی کو مثالی بنایا جائے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کردہ امانت آپ تک پہنچانے کی ذمہ داری ہمیں دی ہے۔ تحصیل جام پور میں 1025 ورکرز میں دس دس ہزار روہے اعزازیہ تقسیم کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر عرفان مزاری وقاص احمد ملک باقر چھینہ و دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر مولانا قاری محمود قاسمی نے دعا کرائی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد حسین فریدی نے سر انجام دیئے۔