علاقائی خبریں

رانا سلیم اختر خان سے سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی ملاقات

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی) سی ٹی او نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہریوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی لوڈر رکشہ جات اور مسافروں کی اوورلوڈنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے شہریوں کو ڈرائیونگ سکولز میں ڈرائیونگ کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی جاری کیے جا رہے ہیں ڈی جی ایم ڈی اے نے ٹریفک اصلاحات بارے تجاویز دیں۔ ملتان میں انفراسٹرکچر، روڈانجینیرنگ خاص طور پر بوسن روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ تمام ڈرائیوران کو لائسنس ضرور بنوانے چاہئیں اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنا بھی نہایت ضروری ہے تاکہ سڑکوں پر محتاط انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں میں اضافہ ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button