علاقائی خبریں

بھوآنہ: حالیہ ہونے والی بارش کا پانی اڈا جامعہ آباد پر جمع ہو گیا

بھوآنہ(تحصیل رپورٹر)بھوآنہ حالیہ ہونے والی بارش کا پانی اڈا جامعہ آباد پر جمع ہو گیاہے دکانوں مارکیٹوں کے سامنے پانی جمع ہونے سے تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حالیہ ہونے والی بارش کا پانی اڈا جامعہ آباد پر جمع ہو گیاہے دکانوں مارکیٹوں کے سامنے پانی جمع ہونے سے تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاجر اپنی مدد آپ کے پانی نکالنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے پانی کی نکاسی نہیں کی گئی ہے.تاجروں کا کہنا تھا کہ ہماری دکانوں کے سامنے پانی جمع ہے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں گاہک نہیں آتا اس کے ساتھ شہری کھڑے پانی میں گر رہے ہیں انکو گزرنے میں مشکلات ہیں.تاجر کہتے ہیں کھڑے پانی سے تعفن پھیل رہا ہے.تاجروں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود میونسپل کمیٹی کی طرف سے پانی کی نکاسی نہیں کی گئی ہے.ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نوٹس لیکر پانی کی نکاسی یقینی بنائیں تاکہ ہماری مشکلات ختم ہوں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button