علاقائی خبریں
پنجاب حکومت کااورنج ٹرین کی سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کی سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ خزانہ کی جانب سے اورنج ٹرین کیلئے بجٹ جاری کر دیا گیا،اورنج ٹرین کو سبسڈی کی مد میں 7ارب روپے جاری کئے گئے،اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے 20ارب روپے جاری کئے گئے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ آن لائن کر دیا گیا ۔