علاقائی خبریں

شہداءکا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے، کبھی فراموش نہیں کریں گے: مریم نواز شریف

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماو¿ں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرادیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے باطل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم شہدا پولیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا۔کسی ماں نے بیٹا،کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔پولیس شہدا کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں نے گولی کے سامنے سینہ کیا اور پیچھے قدم نہ ہٹایا۔شہدا کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے۔پنجاب حکومت پولیس شہدا کے ورثا کے ساتھ صرف الفاظ نہیں عملی اقدامات، فلاحی پیکیجز اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس شہداءکا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button